بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو فلم ’دھورندھر 2‘ میں ’’بڑے صاحب‘‘ کے کردار میں دیکھنے کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

گزشتہ دنوں کچھ تصاویر آن لائن گردش کرنے لگیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان اس آنے والے سیکوئل میں خاص کردار ادا کریں گے، جس پر ان کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

بعض صارفین نے تو یہاں تک قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ ’’بڑے صاحب‘‘ شاید کسی طاقتور انڈر ورلڈ ڈان کا کردار ہو، جو مبینہ طور پر داؤد ابراہیم سے متاثر ہوسکتا ہے۔

تاہم تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اب یہ وضاحت سامنے آگئی ہے کہ یہ تمام تصاویر مکمل طور پر اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی تصاویر محض قیاس آرائیوں پر مبنی تھیں۔ ان کے ساتھ لگے ڈس کلیمر میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ جیو اسٹوڈیوز، بی 62 اسٹوڈیوز اور فلم کے ہدایت کار آدتیہ دھر نے سلمان خان کی اس پروجیکٹ میں شمولیت کی کوئی تصدیق نہیں کی۔

اس کے باوجود وائرل اسنیپ شاٹس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کے تبصرے خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اب آئے گا مزہ۔‘‘ دوسرے نے کہا، ’’وہ اس کردار پر راج کریں گے۔‘‘ جبکہ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، ’’یہ تو اے آئی ہے، لیکن اگر بھائی بڑے صاحب بن گئے تو باکس آفس کا کیا حال ہوگا، اندازہ ہی نہیں۔‘‘

’دھورندھر: دی ریونج‘ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 19 مارچ 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل