میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران کے بیٹے قاسم خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ ان کے والد عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور انہیں آزاد و غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی۔
قاسم خان کے مطابق قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے جبکہ بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ناقابل تلافی نقصان کی طرف جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا
عمران خان کے صاحبزادے نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور بروقت مداخلت کریں تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت مل سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عمران خان قاسم خان قاسم خان ویزا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قاسم خان ویزا خان کے
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔