WE News:
2026-06-02@23:38:57 GMT

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی کو براہِ راست معاہدے کے تحت اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائز رائٹس، کراچی کنگز سمیت 4 ٹیموں کے معاہدوں کی تجدید، ملتان سلطانز کا مستقبل غیر واضح

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معین علی کو 6.

44 کروڑ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، معین علی اپنی جارحانہ بیٹنگ، مؤثر آف اسپن بولنگ اور وسیع تجربے کی بدولت کسی بھی ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔

???? Direct Signing Alert ????

We’re excited to announce England’s ???????????????????????????? explosive force, Moeen Ali, joining the #KingsSquad for PKR 6.44 Crore in the HBL PSL 11! ????❤

Let’s create magic together ???? pic.twitter.com/VSyBqQ9czj

— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 4, 2026

انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے معین علی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20  کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی لیگز میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کراچی کنگز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معین علی کی شمولیت سے ٹیم کے مڈل آرڈر کو مزید مضبوطی ملے گی اور آل راؤنڈ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے پی ایس ایل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انگلینڈ پی ایس ایل کراچی کنگز معین علی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلینڈ پی ایس ایل کراچی کنگز معین علی کراچی کنگز پی ایس ایل معین علی

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔ 

مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا