امریکا میں تازہ جاری کیے گئے جیفری ایپسٹین کی ایک ای میل میں مبینہ طور پر بل گیٹس کا نام ایک ایسی بیماری کے ساتھ آیا تھا جو جنسی عمل سے پھیلتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے کے بعد مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پہلی بار اپنی جانب سے وضاحت جاری کی ہے۔

انھوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا کہ میری جیفری ایپسٹین سے ملاقات بھی چند ڈنرز تک محدود تھیں۔

بل گیٹس نے آسٹریلیا کے چینل 9 نیوز کے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان ڈنرز کا مقصد بھی گلوبل ہیلتھ پروگرامز کے لیے فنڈ ریزنگ پر بات چیت کرنا تھا نہ کہ کسی ذاتی یا مجرمانہ عمل میں ملوث ہونا۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو ای میل سامنے آئی ہے وہ ایپسٹین نے خود اپنے لیے لکھی اور کبھی بھی کسی کو بھیجی نہیں گئی۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ایپسٹین نے ایسا کیوں سوچا۔ مجھ پر یہ لگنے والا یہ الزام مکمل طور پر غلط ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں جیفری کے ساتھ کبھی کسی جزیرے پر نہیں گیا اور نہ ہی میں نے ان کے ریفرنس سے کسی خواتین سے ملاقات کی۔

تاہم بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ میں ہر وہ لمحہ جس میں جیفری جیسے مجرم کے ساتھ میں نے وقت گزارا مجھے اس پر افسوس ہے اور میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے یہ کیا۔

یاد رہے کہ ایپسٹین فائلز میں سامنے آنے والی ایک ای میل میں ایپسٹین نے خود اپنے لیے ایک مسودہ تیار کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بل گیٹس کو روسی خواتین سے ایک جنسی بیماری (STD) ہوگئی تھی۔

ای میل میں لکھا تھا کہ اس بیماری کا معلوم ہونے پر بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ میلندا فرنچ گیٹس کو خفیہ طور پر اینٹی بائیوٹکس دینے کی کوشش بھی کی تھی تاکہ یہ بیماری انھیں نہ لگے۔

اس معاملے پر بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلندا فرنچ گیٹس نے بھی اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ نئے جاری ہونے والے فائلز میں شامل تفصیلات نے ان کے گزشتہ شادی کے دوران بہت تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایپسٹین کی جانب سے متاثر ہونے والی خواتین کے لیے انصاف ضروری ہے اور انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ ان جیسے معاملات نے لڑکیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی نشاندہی کی ہے۔

میلندا نے زور دیا کہ ایسے حساس سوالات کے جوابات براہِ راست ملوث افراد خود دیں نہ کہ کوئی دوسرا ان کی ترجمانی کرے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بل گیٹس نے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا

متاثرہ خاندان نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اہلِ خانہ کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی شہریوں کی رہائی سے متعلق معاملے پر متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے بعض سفارتی ذرائع سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صومالی بحری قزاقوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کبھی 10 ملین ڈالر کے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔ خاندان کے مطابق مغوی پاکستانیوں نے خود اطلاع دی ہے کہ بحری قزاق ان کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابتدا میں 3 ملین ڈالر تاوان مانگا تھا جبکہ اب یہ مطالبہ کم کرکے 2.5 ملین ڈالر کردیا گیا ہے۔ خاندان نے مزید کہا کہ میڈیا اور سفارتی ذرائع میں گردش کرنے والی بعض اطلاعات حقائق کے منافی ہیں اور ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ 

ان کے بقول انہیں اس بات کا بھی کوئی علم نہیں کہ بحری جہاز "آنر 25" کے مالک، صومالیہ کی حکومت اور بحری قزاقوں کے درمیان کس نوعیت کی بات چیت جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بحری قزاق مسلسل پاکستانی نیوز چینلز سے براہِ راست بات چیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بار بار مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ خاندان نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اہلِ خانہ کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، تاہم متاثرہ خاندان نے اپنے مقف میں بعض زیر گردش دعوں کی واضح تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا