راولپنڈی، جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
راولپنڈی:
تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں لین دین کے معاملے پر جرگے کے دوران مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا اور پسٹل موقع پر پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حسن بٹ اور عثمان ظہیر وغیرہ ضلع کچہری میں اسٹامپ اور فوٹو اسٹیٹ کا کام کرتے تھے اور آپس میں تعلق دار بھی بھی تھے۔
پولیس نے بتایا کہ فریقین کا لین دین کے معاملے پر گلستان کالونی لین تھری کی گلزار مارکیٹ میں کیبل کے دفتر کے اندر جرگہ ہوا جس میں عثمان ظہیر کے ساتھ کلر روڈ کا رہائشی محمد سیام اور ایک وکیل بھی شریک تھا۔
پولیس کے مطابق جرگہ کسی فیصلے پر پہنچے بغیر ختم ہوا اور جیسے ہی فریقین باہر نکلے تو حسن بٹ نے فائرنگ شروع کردی اور شدید فائرنگ سے عثمان ظہیر اور محمد سیام شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔
مزید بتایا گیا کہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا جبکہ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سول لائنز سہیل ظفر اور ایس ایچ او سول لائنز چوہدری ذوالفقار فرانزک ماہرین کی ساتھ موقع پر پہنچے اور لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کرکے شواہد اکھٹے کیے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولین میں عثمان ظہیر لالہ زار راولپنڈی اور محمد سیام کلر روڈ راولپنڈی کا رہاہشی تھا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز سے رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عثمان ظہیر
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔