وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، محسن نقوی نے اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ہے۔
دوران گفتگو وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ایف آئی اے مثالی ادارہ بنے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور ایف آئی اے کو عوام کی توقعات کے مطابق ادارہ بنانے کے لیے پوری توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے میں زیر تعمیر کمیٹی روم کا معائنہ بھی کیا، ملاقات میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی جدید ضروریات کے مطابق ازسرِنو تعمیر اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور ایف ا ئی اے وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔