محمود اچکزئی کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالجین سے کرانے کامطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا
وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل
قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بانی چیٔرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا۔خط میں انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور عمران خان کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔خط میں محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز کیے ہیں جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈاکٹر پروفیسر کا معاملہ
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔