لاہور+اسلام آباد(نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جبکہ راؤ عبد الکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کردیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ برانچ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔نئے  آئی جی پنجاب  راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس کے 24 ویں کامن سے ہے۔ قبل ازیں وہ  ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔  ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول،کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن بھی  رہ چکے ہیں۔راؤ عبدالکریم  کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔انہوں نے 1996ء  میں بطور اے ایس پی سروس جوائن کی۔ اے ایس پی یو ٹی سکھر،ایس ڈی پی او سکھر سٹی،لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔ ایس پی گوجرانوالہ، لاہور اور شیخوپورہ  ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ  رہ چکے ہیں۔ دریں اثناء ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن مقرر کر  دیا گیا  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  باضابطہ نوٹیفکیشن کردیا ۔دریں اثناء آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے چارج سنبھال لیا۔  آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی سنٹرل پولیس آفس آمدپر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سینئر افسروں  نے خوش آمدید کہا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کی یادگار پر  فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے  اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ صحافیوں کو اپنی پالیسی ترجیحات بتاتے ہوئے آئی جی راؤ عبدالکریم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق جومنصوبے شروع کئے گئے ، ان کو مزید بہتری کے ساتھ جلد از جلدمکمل کرایا جائے گا۔عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی بے لوث خدمت میری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں میں احساسِ تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پبلک آرڈر ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔تھانہ کلچر میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری لائی جائے گی۔ سوالات کے جواب میں کہا کہ تھانہ کلچر میں بہت بہتری آئی ہے اور بعض جگہوں پر مزید ضرورت ہے۔ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں سیوریج لائن میں گرنے سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے  واقعہ کی انکوائری ہو رہی ہے۔ بسنت کی تیاریاں میں نے دیکھ لی ہیں۔ پولیس بسنت کے حوالے سے بہت ایکٹیو ہے۔ میڈیا بہت اہم رکن ہے، آپ سسٹم میں مزید بہتری دیکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا