اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹس پرمسافروں کو جہازوں سے آف لوڈ کرنے کے تنازعے پرحکومت نےمسافروں کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا،قواعد و ضوابط تیار،وزارت داخلہ کو منظوری کیلئے بھیج دیے گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام وزارت داخلہ کاکہنا ہےمسافروں کو آف لوڈ کرنے کےعمل کو قانونی تحفظ دینےکیلیے قواعد و ضوابط تیارکرلیاگیا،قواعد منظوری کیلئےوزارت داخلہ کوموصول،جائزہ لیا جارہا ہے،قواعدکی منظوری سے ہائی رسک مسافروں کوقانونی طورپرآف لوڈکیا جاسکےگا،ایسےمسافروں کو آف لوڈ کیا جاتا ہے جن کے طرزعمل سے غیر قانونی ارادے واضح ہوں۔

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو  اب تک کتنا نقصان ہوا ۔۔؟ جانیے

دستاویز کےمطابق گزشتہ 3 سال کےدوران ایک لاکھ 47 ہزار 842 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا،2023میں 35 ہزار 270 اور 2024 میں 39 ہزار 214 مسافر آف لوڈ کیےگئے،2025 میں 73 ہزار358 مسافروں میں سے 45 ہزار 356 تکنیکی بنیاد پر آف لوڈ ہوئے،تکنیکی بنیادوں میں پرواز کی منسوخی یا خرابی، خراب موسم یا مسافر کا خود سے نہ جانا شامل ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مسافروں کو ا ف لوڈ آف لوڈ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔

حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ