سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3روز سے جاری تاریخی کمی کے بعد منگل کو سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 240 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 4 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 24 ہزار روپے کے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے پر جا پہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 576 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار982 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 21500 روپے کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 741 روپے کے بڑے اضافے سے 9 ہزار 146 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔