data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز) ڈیوائس مافیا، صحافی ڈیوائس ایجنٹ بی آئی پی ایس وظیفے میں دیدہ دلیری سے 2 تا 3 ہزار کٹوتی کرنے لگے ،قاضی احمد میں 3 ڈیوائس ایجنٹ گرفتارپولیس ضلع نوشہرو فیروز میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم میں صحافی لبادے میں چھپے ڈیوائس ہولڈر اور ایجنٹ مافیا کی جانب سے 2 سے 3 ہزار تک کٹوتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، نوشہرو فیروز، محراب پور، مورو، بھریا، ٹھارو شاہ، دریا خان مری، پھل، پڈعیدن، کنڈیارو، ہالانی، کوٹری کبیرمیں بی آئی ایس پی انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے کٹوتی ہو رہی ہے، ذرائع کے مطابق محراب پورمیں صحافی لبادے کا فائدہ لیکر ڈیوائس ہولڈرفیضاں راجپوت، عامر ملک،مبارک عباسی،وقار احمد، وسیم ملک،شفیق آرائیں،طیب آرائیں اور دیگرڈیوائس ہولڈر، ایجنٹ سافٹ وئیر کی مدد سے فیک لوکیشن پر ڈیوائس چلا کر مستحق خواتین سے تین ہزار تک کی کٹوتی کر رہے ہیں،ایس ایس پی نوشہرو فیروزکواس تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن ڈیوائس مافیاکیخلاف کارروائی نہ ہونے سے دیدہ دلیری سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے،دوسری طرف قاضی احمد میں بی آئی ایس پی وظیفہ کی رقم میں مستحق خواتین سے ایک تا چار ہزار کٹوتی کی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر نظیر حسین جتوئی کے احکامات پر ایس ایچ او علی اکبر چنہ نے چھاپہ مار کر کٹوتی کرنے والے ڈیوائس ایجنٹ طاہر خاص خیلی، غلام شبیر اوٹو اور صانر اوٹو کو 83 ہزار کی نقدی، ڈیوائس سمیت گرفتار کرلیا دو ڈیوائس ایجنٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیوائس ایجنٹ

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار