data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) میئر کراچی کا کریم آباد انڈر پاس فروری2026 کے پہلے ہفتے میں کھولنے کے اعلان کے باوجودانڈر پاس منصوبہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی تاخیر کا شکار ہے،23 دسمبر 2023 میں شروع ہونے والا 1.
35 ارب کا منصوبہ بڑھ کر 3ارب 81 کروڑ 7لاکھ 47 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔منصوبے کی لاگت میں 195 فیصد سے زاید کا اضافہ ہوچکا ہے۔کریم آباد انڈر پاس منصوبے کو مکمل کرنے کی تاریح پہلے ستمبر2024 پھر ستمبر2025 پھر فروری2026 اور اب وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے انڈر پاس کے تکمیل کی چوتھی بار نئی تاریخ جون2026سامنے آئی ہے۔سندھ حکومت او ر میئر کراچی کریم آباد انڈر پاس کو جلد مکمل کرنے کے بجائے تاریخ پر تاریخ دیے جارہے ہیں۔کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل وبال جان بن گئی ہے۔تکمیل میں انتہائی تاخیر کے باعث دکانداروں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے، دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تاہم سال2026میں بھی کریم آباد انڈر پاس کی تعمیرات میں تاخیر کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں چلاسکیں گے ۔ انڈر پاس کی تکمیل کی تاریخ جون 2026 تک مؤخر ہونے کے بعد، کئی کاروباری مالکان سوال کر رہے ہیں کہ آیا وہ ایک اور سال آمدنی کے نقصان کے ساتھ برداشت کر پائیں گے یا نہیں۔کریم آباد کے مرکز میں خواتین کے ملبوسات کے تاجر عبدالکریم عابد نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیرِ تعمیر انڈر پاس منصوبے کی تاخیر نے ان کا کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔انڈر پاس کی تعمیر میرے لیے سب کچھ تباہ کر گئی ہے جبکہ یہاں کبھی گاہکوں کی ہلچل ہوا کرتی تھی۔تقریباً ڈھائی سال سے یہ انڈر پاس منصوبہ مارکیٹ کی رونق متاثر کر رہا ہے جس کے باعث میرے جیسے کئی کاروباری مالکان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انڈر پاس کے قرب و جوار میں بڑی تعداد میں دکانیں ہیں ان کے تاجر متاثر ہورہے ہیں۔کریم آباد جو درمیانے طبقے کے لیے مشہور خریداری کا مرکز ہے کبھی ایک پررونق حب ہوا کرتا تھا، خاص طور پرسردیوں اور گرمیوں کے سیزن کے دوران یہ مارکیٹ خریداروں سے بھری ہوتی تھی، تاہم منصوبے کے آغاز کے بعد سے ٹریفک میں کمی اور گاہکوں کی آمد گھٹ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خواتین جو موسم کے مطابق ملبوسات خریدنے آتی تھیں، اب یہاں نہیں آتیں، اور ان کے بغیر ہم بمشکل گزارہ کر پا رہے ہیں۔یہ صورتحال علاقے کے دیگر دکانداروں کے لیے بھی یکساں ہے۔ہر کاروبار طویل تعمیراتی کام اور سڑکوں کی بندش سے شدید متاثر ہے۔ برائیڈل ویئر کے تاجر ارسلان حسین نے کہا کہ یہ ہمارے لیے یہ مشکلات موت کے مترادف ہے۔مہنگائی پہلے ہی صارفین کے بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہے اور نقصان زدہ سڑکوں پر گزرنے کی اضافی مشکلات کے سبب کئی گاہک قریبی اور آسان مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اب ایک ایسا خوابِ میں بدل گئی ہے جو ان کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔دوکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا؟ کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔کریم اباد مارکیٹ کے ایک دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہماری دکان میں 6 سیلزمین تھے جس میں سے چار سیلز مین کو دوکان سے فارغ کر دیے ہیں ہمیں اپنی دوکان کا کرایہ نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔دکانوں کے کرائے 80 ہزار روپے تک ہیں جب ہمارے پاس کسٹمر نہیں آئے گے تو ہماری دوکانداری کیسے چلے گی؟ دوکانوں کا کرایہ سیلزمین بجلی کا بل اور دیگر اخراجات کیسے پورا کریں گے؟ کریم آباد انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث ہمارا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا ہے، ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔کریم آباد کے دوکاندار رمضان المبارک سے قبل شدید پریشان ہیں۔ انڈر پاس کی تاخیر کا شکار تعمیرات نے رمضان المبارک سے قبل مقامی دکانداروں کی پریشانی بڑھا دی ہے، جس سے ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور کرایہ/تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ دکانداروں کو ڈر ہے کہ اس سال بھی رمضان المبارک میں بھی کام مکمل نہیں ہوگا، جس سے سب سے اہم کاروباری سیزن متاثر ہوگا۔کریم آباد کا نامکمل انڈر پاس کی تعمیر نے نہ صرف کاروبار بلکہ رہائشیوں کی روزمرہ زندگی بھی متاثر کردی ہے۔ دکاندار اور مقامی رہائشی اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ وہ اس صورتحال کو کتنے عرصے تک برداشت کرسکیں گے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل اور مارکیٹ تک رسائی کی بحالی کے بغیر کئی افراد خوفزدہ ہیں کہ نقصان ناقابلِ تلافی ہوسکتا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس کے حوالے سے روزنامہ جسارت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سے انڈر پاس کے حوالے سے موقف جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون کال اٹینڈ نہیں کی۔

منیر عقیل انصاری

گلزار
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
کریم ا باد انڈر پاس
رمضان المبارک
انڈر پاس کی
انڈر پاس کے
ہیں کریم ا
کے باعث
کے تاجر
ہیں کہ
گئی ہے
پڑھیں:
ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ
ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026
سب نیوز
تہران: (آئی پی ایس) ایران کا بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے ڈرون حملوں کا دعویٰ، جزیرے قشم پر امریکی طیارہ مار گرایا۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ بحرین اور اردن میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے ہیں،بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر ایندھن کے ذخائر،گوداموں اور فوجی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی جانب سے اردن کے الازرق ایئر بیس پر طیاروں کے ہینگرز،مرمتی مراکز اور رہائشی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام سے خطے کی سلامتی اور معاشی استحکام مزید متاثر ہوگا، قشم جزیرے پر پرواز کرنے والا طیارہ مار گرایا ہے، ملبہ جلتاہوا گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ ایران نے صوبہ کرمان پر امریکا کی جانب سے داغا گیا ٹوما ہاک میزائل بھی فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بھی میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں، کویت میں بھی سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔
علاوہ کویت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے ملک کے خلاف جاری مجرمانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق جمعرات کو اس کے العبدلی بارڈر کو متعدد ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جو ریاستِ کویت کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ، اور بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کویتی وزارت نے زور دیا کہ ان بار بار ہونے والے حملوں کا تسلسل ایک خطرناک اشتعال انگیزی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے، جو ایک منظم اور ناقابلِ جواز دشمنی پر مبنی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کے مسلسل 13 ویں رات ایران پر حملے، کئی شہروں میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق اگلی خبرمتنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی

TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم