Jasarat News:
2026-07-24@02:26:20 GMT

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن ،11ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈو محمد خان (جسارت نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج کے احکامات۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مین پوڑی سپلائرز کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری11 منشیات فروش گرفتار212 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد 11200 عدد مین پوڑیاں برآمد2 کچی شراب کی بٹھی مسمار کردی گئی۔ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود گاؤں رحیم بخش رند میں قائم کچی شراب کی بٹھی پہ چھاپہ مار کارروائی – کچی شراب کی بٹھی مسمار کرکے 2 کچی شراب بٹھی مالکان شفقت رند – اشفاق رند کو گرفتار کرلیا، شراب کی بٹھی سے 172 لیٹرز سے زائد کچی شراب ٹھرو، شراب بنانے کا سامان، بالٹیاں، ڈرم، برتن برآمد کرکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ مین پوڑی گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائی ایک مین پوڑی سپلائر یار محمد ملاح کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضہ سے 2500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ مین پوڑی فروش میں زیر استعمال ایک موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او تھانہ مویا نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں قائم قائم کچی شراب کی بٹھی پہ چھاپہ مار کارروائی – کچی شراب کی بٹھی مسمار کرکے ایک کچی شراب بٹھی مالک ٹیکم کوہلی کو گرفتار کرلیا، شراب کی بٹھی سے 30 لیٹرز سے زائد کچی شراب ٹھرو، شراب بنانے کا سامان، بالٹیاں، ڈرم، برتن برآمد کرکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان اصغر علی ہاجانو کو گرفتار کرکے اس سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی – ملزم سجاد علی چانگ کو گرفتار کرکے اس سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی ملزم مہران کھتری کو گرفتار کرکے اس سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی ملزم حاجی میر سموں کو گرفتار کرکے اس سے 700 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ 2 مختلف کارروائیوں میں 2 مین پوڑی سپلائر رجب علی چانڈیو کو گرفتار کر کے اس سے 5000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی اور ملزم محمد امین شیخ کو گرفتار کر کے اس سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک چرس فروش دلیپ کمار کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضہ سے 366 گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کرکے اس سے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ کو گرفتار کرلیا نے دیگر پولیس کو گرفتار کر برا مد کرلی برا مد کرکہ کے ہمراہ کے اس سے کے خلاف لیا گیا

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار