پاکستان پوسٹ لائف انشورنس نے صارفین کے اربوں روپے کے واجبات روک لیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (جسارت نیوز)پاکستان پوسٹ لائف انشورنس کارپوریشن، جو طویل عرصے تک پاکستان پوسٹ آفس کا ایک معتبر اور قابلِ اعتماد ادارہ رہا اور حال ہی میں اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ کمپنی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، گزشتہ دو سے ڈھائی سال سے اپنے صارفین کے اربوں روپے کے واجبات مسلسل روک کر بیٹھا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ صارفین کو نہ پریمیم کی ادائیگیاں موصول ہو رہی ہیں، نہ بونس دیے جا رہے ہیں اور نہ ہی میچورٹی کی رقوم مقررہ وقت پر ادا کی جا رہی ہیں، جس کے باعث ہزاروں خاندان شدید مالی مشکلات، ذہنی دباؤ اور ذلت و خوارگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ لائف انشورنس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں سرکاری ملازمین شامل ہیں، جن میں اساتذہ، پروفیسرز اور وفاقی و صوبائی محکموں کے دیگر اہلکار نمایاں ہیں۔ یہ ملازمین برسوں تک اپنی تنخواہوں میں سے ماہانہ، ششماہی یا سالانہ بنیادوں پر پریمیم جمع کرواتے رہے۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ کئی صارفین کی متعدد قسطیں سرکاری ریکارڈ میں جمع ہی نہیں ہوئیں، جبکہ اس عمل کے ذمہ دار متعلقہ اہلکار ریٹائر ہو چکے ہیں، جس کے باعث رقوم کی ریکوری کا کوئی واضح طریقہ باقی نہیں رہا۔سب سے زیادہ متاثر وہ صارفین ہیں جنہوں نے پندرہ سے بیس سال تک صبر و تحمل کے ساتھ اپنی رقوم اس امید پر جمع کروائیں کہ میچورٹی پر یہ رقم ان کے اہم منصوبوں میں معاون ثابت ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :