گوگل جیمنائی میں دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کی چیٹس امپورٹ کرنے کا فیچر زیرِ آزمائش
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم جیمنائی کو مزید مؤثر اور صارف دوست بنانے کے لیے ایک اہم فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے تحت صارفین دیگر اے آئی چیٹ بوٹس، بشمول چیٹ جی پی ٹی، کی مکمل چیٹ ہسٹری جیمنائی میں منتقل کر سکیں گے، اس اقدام کو گوگل کی جانب سے صارفین کو مستقل طور پر جیمنائی پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی سابقہ چیٹس، پراجیکٹس، ترجیحات اور دیگر ذاتی معلومات کو ضائع کیے بغیر جیمنائی میں استعمال جاری رکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا بنیادی مقصد ان صارفین کے لیے منتقلی کے عمل کو آسان بنانا ہے جو طویل عرصے سے کسی اور اے آئی چیٹ بوٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس عام طور پر صارف کی سابقہ گفتگو کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ بہتر اور ذاتی نوعیت کے جوابات فراہم کرتے ہیں۔ کسی ایک پلیٹ فارم کا طویل استعمال پرسنلائزیشن کو ممکن بناتا ہے، تاہم نئے چیٹ بوٹ پر منتقل ہونے کی صورت میں یہ تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ گوگل کا یہ نیا فیچر اسی مسئلے کے حل کی جانب ایک عملی قدم سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال جیمنائی کے ویب ورژن کے بیٹا آپشن میں دیکھا گیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسے باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت چیٹ جی پی ٹی، گروک اور کلاؤڈی جیسے معروف اے آئی پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین کو اپنی موجودہ اے آئی سروس سے چیٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ اس فائل کو جیمنائی میں اپ لوڈ کر کے اپنی مکمل چیٹ ہسٹری منتقل کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم اے آئی پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت کو مزید تیز کر دے گا اور صارفین کے لیے انتخاب کو کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔
یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ گوگل مصنوعی ذہانت کے میدان میں صارفین کو اپنی جانب راغب رکھنے کے لیے نہ صرف نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے بلکہ دیگر پلیٹ فارمز سے منتقلی کی رکاوٹیں بھی کم کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے آئی چیٹ رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی