data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260205-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور منصوبہ بندی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کی جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سال 2025 کی کارکردگی اور حاصل شدہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تمام شعبہ جات کے سربراہان اور پروگرام منیجرز نے اپنے اپنے شعبوں اور منصوبوں سے متعلق جامع رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں تمام شعبوں کی مجموعی کارکردگی کو سراہا گیا اور تمام ٹیموں کی کاوشوں تعریف کی ۔اجلاس میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے نمائندگان، بشمول تمام یونٹس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس و سینئرمنیجرز نے بھی شرکت کی اور اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر سال 2026 کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، جس میں آئندہ سال کے لیے واضح اہداف اور حکمت عملی طے کی گئی۔اختتامی نشست سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر پروفیسر ڈاکٹر واسع شاکر نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے الخدمت کراچی کی سماجی خدمات کو سراہا اور شرکا کو فلاحی سرگرمیوں کے لیے اپنی وابستگی برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت اپنی خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو چکی ہے ،الخدمت 50ویں سال میں ان شااللہ خدمات کے نئے سنگ میل عبور کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت نے صحت ،تعلیم ، واش ( صاف پانی ) ، کفالت یتامیٰ ،مائیکرو فائنانس ،بنو قابل ،کمیونٹی سروسز ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت دیگر تمام شعبوں میں کام کر رہے ہی ہے اور اس کے کام وسعت اختیار کر رہے ہیں ،تمام منصوبے لوگوں کی فلاح وبہود کے لیے ہیں اور اہل خیر الخدمت کے کاموں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے شعبوں کے تمام ذمے داران کے کاموں کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو کو سراہا۔

الخدمت کراچی کا سالانہ کارکردگی جائزہ و منصوبہ بندی اجلاس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی کی صدارت میں ہورہا ہے، اجلاس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت کراچی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش