Jang News:
2026-07-24@01:45:15 GMT

کراچی: 200 تولہ سونا ڈکیتی، پولیس نے تمام زیوارت ریکور کرلیے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

کراچی: 200 تولہ سونا ڈکیتی، پولیس نے تمام زیوارت ریکور کرلیے

فائل فوٹو

کراچی پولیس نے بہادر آباد کے گھر میں ڈکیتی کے تقریباً تمام ہی زیوارت ریکور کرلیے جبکہ امریکی ڈالرز ملزمان لے گئے۔

پولیس نے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں،2موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے شہری کی گاڑی کا تعاقب کیا ، 3 ملزمان نے ماسک پہنا ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تقریباً تمام زیورات ریکور کرلیے گئے ہیں ، امریکی ڈالر ملزمان لے گئے ہیں۔

کراچی: ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 200 تولہ سونا، ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوتے وقت اسپیڈ بریکر کے باعث گر پڑے، جس کے باعث زیورات بھی بکھرگئے۔

پولیس حکام کے مطابق آس پاس بنگلوں کے سیکیورٹی گارڈز کو دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا، جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ بینک کے لاکر سے زیورات اور ایک لاکھ امریکی ڈالر نکلوا کر ڈرائیور کے ہمراہ گھر لایا۔

ایف آئی آر کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گھر آئے۔ ایک ڈاکو گھر کے باہر موجود رہا۔ جبکہ تین اندر داخل ہوئے اور سونا و ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی ڈالر کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا