قصور: 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا‘ جنرل ہسپتال لاہور میں ڈی پی او کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) زیادتی کا شکار بچی کا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیواں تھہ مصطفی آباد میں 4/5 سالہ بچی زخمی حالت میں پڑی ملی تھی۔ پولیس نے بچی کو پہلے بابا بلھے شاہؒ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا جو تبارک کالونی مصطفی آباد کے رہائشی کی بیٹی ہے۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیاگیا۔ ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں جنرل ہسپتال لاہور بچی کی عیادت کی۔ حفاظت کے لئے لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔