راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے رد الفتنہ-1 آپریشن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیاں کامیابی سے مکمل ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری سے پنجگور اور ہرنائی کے مضافات میں شروع ہونے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 216 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آپریشن کے پہلے مرحلے میں ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران 41 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے سلیپر سیلز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا خاتمہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی ساختہ اسلحہ، بارود اور جدید سازوسامان برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دہشت گردوں کو بیرونِ ملک سے لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کی گئی۔

آپریشن کے دوران مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 22 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 36 معصوم شہری بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ آپریشن “رد الفتنہ-1” بلوچستان کے عوام کے امن اور ترقی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک مسلح افواج کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف

صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف(nawaz shrif) کا کہنا ہے کہ کسی پر تنقید کرکے،کسی کی برائی کرکے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔

گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، حکومت ملنے پر کیوں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا؟

کیوں اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی؟ جب وزیراعظم تھا تو کئی بار گلگت آیا اور اسکردو گیا تھا، کئی برسوں بعد آپ سے گفتگو کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے سے بھی پہلے گلگت،اسکردو آیاتھا، گلگت، بلتستان، اسکردو سے مجھے دلی محبت ہے، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ گلگت کہاں ہے؟ میرا دل روتا ہے کہ آپ کا پیسہ آپ پر کیوں نہیں لگا یاگیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی ایک پارٹی نے یہاں منصوبے کی بنیاد نہیں رکھی، جومیرےزمانے میں ایئرپورٹ تھا، آج بھی وہی ہے، شہبازشریف سے کہوں گا اس ایئرپورٹ کو بڑا کریں، جیٹ طیارے لینڈ کرنے اور ٹیک آف کی گنجائش پیدا کریں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لواری ٹنل 70سال سے مکمل نہیں ہورہی تھی، ہم نے اربوں روپےخرچ کرکے لواری ٹنل مکمل کی، یہاں منصوبہ شروع ہوتا ہے تو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا۔

گلگت بلتستان میں 10،10 اور12،12گھنٹےکی لوڈشیڈنگ منظور نہیں۔ ووٹ ملے نہ ملے، آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو یہاں ہر دوسرے تیسرے ماہ آتارہوں گا، اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کراؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر آپ کے حق میں فیصلہ کریں گے۔ تجارت بڑھنے پر گلگت بلتستان بہت خوشحال ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

نوازشریف نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ کیوں مجھے ملک چھوڑ کر جانا پڑا؟ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا۔ قصور آپ کا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • پنجاب میں عید پر صفائی آپریشن مثالی رہا، ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، مریم اورنگزیب