جشن ولادت امام مہدیؑ، آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت امام مہدیؑ کی ولادت کا تصور اس یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ ظلم، جبر اور ناانصافی کے اندھیروں کے بعد عدل و انصاف کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور زمین کو اسی طرح عدل سے بھر دیا جائے گا جیسے وہ ظلم سے بھر چکی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شب برات اوربارہویں امام حضرت مہدیؑ کا مرکزی دعائیہ اجتماع پی این ایس سی بلڈنگ نزد نیٹی جیٹی پل پر منعقد کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آج کشمیر، فلسطین، غزہ اور دنیا کے مختلف خطوں میں مظلوم انسانیت جن کربناک حالات سے گزر رہی ہے، وہ نام نہاد عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہیں، عالمی طاقتوں کی مذموم کوششیں، جبر و استحصال پر مبنی پالیسیاں اور بے گناہوں کا خون اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ دنیا ایک منصفانہ قیادت کی شدت سے منتظر ہے، اہلِ ایمان کا یہ پختہ یقین ہے کہ ظلم کے یہ ایوان زیادہ دیر قائم نہیں رہیں گے، کیونکہ وہ ہستی آنے والی ہے جو حق کی سربلندی، باطل کی نابودی اور انسانیت کی نجات کا سبب بنے گی اور یہی یقین مظلوموں کے دلوں کو حوصلہ اور امید عطا کرتا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ منجیٔ عالمِ بشریت حضرت امام مہدیؑ کا یومِ ولادت اور شبِ برات اہلِ ایمان کے لیے امید، دعا اور تجدیدِ عہد کا پیغام لے کر آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مبارک رات رحمتِ الٰہی، مغفرت اور تقدیروں کے فیصلوں کی رات ہے، جس میں بندگانِ خدا اپنے رب سے نہ صرف اپنی بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے فریاد کرتے ہیں، حضرت امام مہدیؑ کی ولادت کا تصور اس یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ ظلم، جبر اور ناانصافی کے اندھیروں کے بعد عدل و انصاف کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور زمین کو اسی طرح عدل سے بھر دیا جائے گا جیسے وہ ظلم سے بھر چکی ہوگی۔ شب نیمہ شعبان کی مرکزی دعائیہ تقریب سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی اور علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔ قاری مظفر حسین نے دعائے کمیل کی تلاوت کے فرائض انجام دیئے جبکہ اختر کلیم رضوی، جری سجاد، زین جعفری اور احمد رضا ناصری نے بارگاہ رسالت و امامت میں نعت خوانی اور منقبت خوانی کا ہدیہ پیش کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔