data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایک امریکی ڈیفنس ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو روسی ساختہ Mi-28 Havoc جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے شواہد آنا شروع ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں Mi-28NE ہیلی کاپٹر کو ایرانی دارالحکومت تہران کے اوپر پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں کم از کم ایک Mi-28NE ہیلی کاپٹر ایران میں موجود دکھائی دیتا ہے۔ تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ویڈیو اور تصاویر کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں ہو سکی کہ یہ کہاں اور کب ریکارڈ کی گئیں۔

ڈیفنس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تصاویر غالباً تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع پارس ایروسپیس سروسز کمپنی کے ایک ہینگر میں لی گئی تھیں۔ مزید یہ کہ 3 جنوری کو ایرانی صحافی محمد طاہری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایران کی عسکری طاقت سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے ساتھ ڈیزرٹ کیموفلاج میں موجود Mi-28 ہیلی کاپٹر کی تصویر بھی شامل تھی۔

Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر 30 ملی میٹر خودکار توپ سے لیس ہوتا ہے اور اس پر ٹینک شکن میزائل اور راکٹ نصب کیے جا سکتے ہیں۔ اس میں جدید سینسر سسٹم، ماسٹ ریڈار اور سامنے کی جانب انفرا ریڈ کیمرہ بھی شامل ہوتا ہے، جو اسے دن اور رات مؤثر کارروائی کے قابل بناتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کو فراہم کیے جانے والے Mi-28 ہیلی کاپٹروں کی تعداد اور ان کی مکمل صلاحیت سے متعلق ابھی واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ویڈیو کے کم معیار کے باعث بھی کئی اہم تفصیلات کی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں Mi-28 ہیلی کاپٹر کی ممکنہ موجودگی روس کی جانب سے مزید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ترسیل کا عندیہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے دوران آن لائن فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے روس سے ایران تک Il-76 ٹرانسپورٹ طیاروں کی کم از کم پانچ پروازوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران اپنے عسکری ذخائر کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور Mi-28 ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فراہمی کو اسی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مجموعی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ کم از کم ایک Mi-28 ہیلی کاپٹر ایران پہنچ چکا ہے، جبکہ مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹروں کی Mi 28 ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق