بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے: وزیرِ اعظم کا بھارت کو دوٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جو محاذ کھولے گا، اس کو اسی محاذ پر کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے، بھارت کے سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
بھارت کا غیرقانونی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے سنگین چیلنج ہے: صدرِ مملکت
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرتے ہوئے مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس تعمیر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاظر ہوا ہوں، سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر غمزدہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تحریک آزادی کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تاریخ گواہ ہے، کشمیری اپنے بچوں کو قربان کر سکتے ہیں، لیکن اپنی آزادی قربان کرنے کو تیار نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری دنیا کو ہر روز سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں، کشمیری ہر روز نعرہ لگاتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہو گا، آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو ، میرا فرض ہے آگے بڑھ کر تعاون کروں، ہمارے تعاون میں کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے نے کہا کہ بھارت کو
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔