اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈی چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے جیسی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا اور پوری قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں لوگ جوش اور ولولے کے ساتھ نکلے ہیں اور یہ جذبہ 10 مئی کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قومی قیادت کے جذبے کا تسلسل ہے، جب پاکستان نے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ عوام کا سمندر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہے اور مظلوم کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کا پاکستان اور اسلام سے محبت کا رشتہ برقرار ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے تمام حریت رہنماؤں اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کشمیری عوام نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو