’ سیفٹی راڈ نہ لگائی تو بائیک بند ہوگی‘ مریم نواز کے ساتھ شہریوں کی سیلفیاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لبرٹی چوک لاہور کا دورہ کیا، شہریوں نے مریم نواز کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
مریم نواز نے گاڑی روک کر لبرٹی چوک پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی، یہ حفاظتی اقدامات آپ کی حفاظت کےلئے ہی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی لبرٹی چوک لاہور سے گزرتے ہوئے رک کر لوگوں سے گفتگو اور انکے تاثرات جانے , ہر کوئی خوش دکھائی دیتا ہے اور وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی بدولت لاہور کی رونقیں لوٹ رہی ہیں pic.
وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب کے منصوبوں کی تعریف کی۔
وزیراعلی مریم نواز نے شہریوں سے بات چیت کی، بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
انہوں نے عوام کو روکنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا، مریم نواز نے پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا، ہاتھ ملایا، ننھے شہری نے آکر وزیراعلی مریم نوازشریف سے ہاتھ ملایا، اظہار مسرت بھی کیا۔
مریم نواز نے ننھے بچے سے مصافحہ کیا اور پیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں۔
ایک شہری نے کہا کہ مریم نوازکراچی آجائیں، آپ کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے اور نظر آتا ہے۔
میڈم آپ بہت پیاری ہیں اور ایسے ہی پنجاب کو پیارا بنا رہی ہیں، خاتون کی مریم نواز سے گفتگو pic.twitter.com/nUNMzWGJEo
— M Raheel Moavia (@MRaheelMoavia) February 5, 2026وزیراعلی لبرٹی چوک کے دورے کے بعد موچی گیٹ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بسنت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی کی آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، بسنت کے انعقاد پر شہریوں نے وزیراعلی کی تعریف کی۔
سیفٹی راڈ لگوائیں، مجھے آپ کی بہت پرواہ ہے pic.twitter.com/c61oqqlWVN
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) February 5, 2026
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے لبرٹی چوک
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ