راجن پور میں گرین الیکٹرو بس کا افتتاح، جعلی حکومت وہ جو لوگوں کا حق، ترقی کھا جائے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقدم کا خیر مقدم کیا۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے شاندار استقبال پر اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مریم نواز نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ فراخ دلی سے کھلا رکھے تو مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایران نے جوانمردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کہا ہے کہ دورہ ایران میں ساتھ جاؤں گا اور ایران کی بہادری کو وہاں جاکر سیلوٹ کروں گا۔ محمد نواز شریف نے کہا ایران کے سپریم لیڈر کے دل میں خوف خدا ہے۔ ایران کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاؤں کا حصہ رہے ہیں۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانندہیں، محمد نواز شریف جیسے عظیم لیڈرکی عالم اسلام کو بہت ضرورت ہے۔ عالم اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں نواز شریف جیسے لیڈر کی بہت ضرورت ہے۔ نواز شریف خطے کی صورتحال سے مکمل آگا ہ ہوں گے لیکن پاکستان کو بڑا سمجھتے ہوئے ملکر باتیں کرنے میں دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا بڑا ہونے کے ناطے ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتا ہوں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں پہلی جدید ترین گرین الیکٹرو بس کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز نے راجن پور ڈی ایچ کیو کتاب چوک سے پی سی بی چوک چین ماڑی تک الیکٹرو بس پر سفر کیا۔ راجن پور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ راستے میں راجن پور کی علاقائی ڈھول نفیری بجا کر روایتی خیرمقدم کیا گیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو علاقائی بلوچی چادر پیش کی گئی۔ کتاب چوک میں ننھی بشریٰ واجد اور طوبی جاوید نے پھول نچھاور کئے۔ مریم نواز نے راجن پور میں الیکٹروبس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بہت بڑے اعلان کیے۔ ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ شروع، غریب عوام کو اڑھائی لاکھ ایکڑ اراضی مفت دینے اور ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پراجیکٹ کے کاشتکاروں کو فصل اگانے کیلئے کسان کارڈ بھی دینے، ہر تحصیل میں سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کے اعلانات کئے۔ مریم نوازنے کہا کہ ’’اپنا کھیت،ا پنا روزگار‘‘ کے تحت بے روزگار اور غریب افراد کو 3 سے 5 ایکڑ اراضی الاٹ کی جائے گی۔ کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، پیسٹی سائیڈ اور بیج حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ تمام تحصیلوں میں ایک سال میں گرین بس چلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نواز شریف صاحب نے راجن پور کے لوگوں کیلئے پیار بھرا خصوصی سلام بھیجا ہے۔ راجن پور میں لاہور کی طرح دنیا کی بہترین اور جدید ترین الیکڑو بس چلارہے ہیں۔ راجن پور میں 12 ارب روپے کی لاگت سے 72سڑکیں بن رہی ہیں۔ عالمی معیار کی کی بہترین بس اب صرف لاہور میں ہی نہیں بلکہ راجن پور میں بھی چلتی ہے۔ ساؤتھ پنجاب کو کچھ نہ ملنے کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کے دعوے گرین بس نے اپنے پہیے تلے روند دئیے۔ راجن پور کے ہر روٹ پر بس چلے گی اور گھر کے باہر سے پک کرکے منزل تک چھوڑ کر آئے گی۔ 22کلو میٹر طویل فاضل پور اور راجن پور روٹ اور 18 کلومیٹر طویل کوٹ مٹھن اور راجن پور روٹ پر گرین بس چلائی جارہی ہے۔ گرین الیکٹرو بس گرمی میں ایئر کنڈیشن سے ٹھنڈی اور سردی میں گرم ہوگی، کرایہ صرف20 روپے ہے۔ راجن پور میں بہت جلد کوئی سڑک کچی نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 20 شہروں میں کیتھ لیب بنا رہے ہیں، راجن پور میں جلد مکمل ہوجائے گا۔ دل کا مسئلہ ہو تو راجن پور میں ہی علاج ہوگا، بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ خیبرپی کے کے سی ایم کسی یونیوسٹی میں گئے سوچا ہوگا کہ بچے واہ واہ اور نعرے لگائیں گے، لیکن ایسا نہ ہوا۔ کے پی کے سی ایم سے طالبہ نے پوچھا جنہیں آپ جعلی حکومتیں کہتے ہیں وہاں ترقی ہورہی۔ کے پی کے 13 سال سے کیوں زوال کا شکار ہے۔ سی ایم نے بچی سے کہا کہ لگتا ہے آپ کا تعلق اپوزیشن سے ہے، کیا یہ جواب ہوتا ہے؟۔ کام کرنا ہو تو کچھ مشکل نہیں، دو سال میں پنجاب کی قسمت بدل چکی ہے۔ بچوں سے کہتی ہوں یاد رکھیں، جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا حق، ترقی، سکون اور امن وامان اور خوشی کھا جاتی ہے۔ کے پی کے میں لوگ سوال پوچھتے ہیں، سستی روٹی مانگتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے شعور دیا، شعور سے پیٹ بھر سکتا ہے؟۔ کے پی کے میں گرین بس پوچھتے ہیں، کہتے ہیں ہم نے شعور دیا، شعور پر بیٹھ کر کالج ہسپتال اور روزگار کیلئے جاسکتے ہیں؟ کے پی کے میں پنجاب کے جیسے ہسپتال مانگتے ہیں تو کہتے ہیں کہ شعور دیا۔ اب دوائیوں کی جگہ شعور کھائیں، خدارا! شعور کو اپنی سیاسی کمائی کا ذریعہ نہ بنائیں۔ ورکر کے بچوں کیلئے شعور الگ اور حکمرانوں کے بچوں کیلئے شعور الگ ہوتا ہے؟۔ ورکر کا بچہ جعلی شعور کی وجہ سے جیل میں ہے اور اپنے بچہ برطانیہ بیٹھے ہیں، کہیں گرم ہوا نہ لگ جائے۔ کہتے ہیں ایک وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے روڈ پر بیٹھا ہے اور دوسری وزیر اعلیٰ جہاز میں اڑتی ہے، تم جہاز لیکر کہاں جاؤ گے؟۔ برازیل میں دنیا کے سامنے ستھرا پنجاب کا ماڈل پیش کیا، کہتے ہیں جہاز لیکر برازیل چلی گئی۔ فوربز، بی بی سی سمیت دیگر انٹرنیشنل اداروں نے ستھرا پنجاب کی تعریف کی۔ تم دوسرے ملک میں کیا کرنے جاؤ گے، تمہارے پاس دنیا کو بتانے کیلئے کوئی کام نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے راجن پور میں نے راجن پور الیکٹرو بس مریم نواز نواز شریف نے کہا کہ کہتے ہیں ایران کے کے پی کے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم