Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:27:54 GMT

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا

پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق نئی فلکیاتی پیش گوئی جاری کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حسابات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہو سکتا ہے، کیونکہ چاند کی رویت کے امکانات خاصے روشن ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر متوقع ہے۔ماہرین کے مطابق پیدائش کے بعد اگلے دن چاند کی عمر اور موسمی حالات ایسے ہوں گے جو رویت کے لیے سازگار سمجھے جاتے ہیں، اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ادارے کی پیش گوئی کے مطابق 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھے جانے کا قوی امکان موجود ہے۔ اسی بنیاد پر یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے.

تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ اس روز شہر میں سورج شام 6 بج کر 25 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند کا غروب 7 بج کر 24 منٹ پر متوقع ہے، جو رویت کے لیے مناسب وقت تصور کیا جاتا ہے۔فلکیاتی تجزیے کے مطابق اگر 18 فروری کو چاند نظر آ جاتا ہے تو یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات ہو گی، تاہم ماہ صیام کے آغاز کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فروری کو کے مطابق چاند کی

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف