14کروڑ معاوضہ،سٹیو سمتھ پی ایس ایل 11 کے مہنگے ترین کھلاڑی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لاہور: (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 11ہویں ایڈیشن نے آغاز سے قبل ہی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں پہلی بار نیلامی ماڈل کے تحت فرنچائزز نے بڑے فیصلے کیے اور آسٹریلوی سٹار سٹیو سمتھ لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ فرنچائز نے اس معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کے ساتھ ہی اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی کہ سٹیو سمتھ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں سائن کیا، جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس معاہدے نے لیگ کی مالی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے لیے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7، 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کے پلیئرز سلیکشن سسٹم میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے اب نیلامی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت فرنچائزز ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں، جبکہ باقی اسکواڈ نیلامی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔