Al Qamar Online:
2026-07-24@03:20:07 GMT

اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ 

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ 

لائبہ خان ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل پاکستانی ڈرامہ اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ 

حال ہی میں انہوں نے ڈرامہ ’موہرا‘ کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

داکارہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے، جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے، جن میں فیروز خان اور توبہ انور شامل ہیں۔

لائبہ خان نے اپنی زندگی کے ہمسفر جواد سے شادی کی، اور ان کی شادی کی تقریبات کئی خوبصورت ایونٹس پر مشتمل تھیں۔

اپنی شادی کے دن لائبہ خان نے روایتی سرخ رنگ کا نہایت حسین لباس زیب تن کیا، جب وہ اپنے نئے گھر کی جانب روانہ ہوئیں تو گھر کا ماحول جذبات سے بھر گیا۔

وہ اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے گاڑی کی طرف بڑھیں، مگر اہلِ خانہ کی آنکھیں نم ہو گئیں جب کہ ان کی بہن ایمان خان اور والدہ دونوں رخصتی کے وقت آبدیدہ ہو گئیں اور دعاؤں اور محبت کے ساتھ لائبہ کو رخصت کیا۔

لائبہ خان نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ نہ روئیں کیونکہ وہ خود رونے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور جانتی ہیں کہ سب خوش رہیں گے۔

رخصتی کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تیرے حوالے گیت بھی گنگنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی طرف قدم بڑھایا۔

ان کی بہن ابتدا میں خوش نظر آئیں مگر رخصتی کے قریب ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے، یہ تمام لمحات نہایت خوبصورتی سے محفوظ کیے گئے جنہیں اداکارہ نے دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل لائبہ خان نے کے ساتھ شادی کی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا