راولپنڈی (ارسلان لون سے) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایم نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے۔مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر غزہ طرز کا بورڈ آف پیس تشکیل دیا جائے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے، تاہم اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ ان کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پورا خطہ ایک بڑی ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی والدہ کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹوں نے زہردے کر قتل کیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔مشعال ملک نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری یومِ یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔آج ہم یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوامِ متحدہ میں مؤثر آواز اٹھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خاندان اپنے پیاروں سے بچھڑے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطےمیں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کے لیے ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان