data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی : دبئی میں دیوقامت طیارے کا منظرپیش کیا گیا جو بغیر کسی اسکرین کے آسمان میں تیرتا محسوس ہو رہا تھا۔

دبئی میں بزنس بے اور ڈاؤن ٹاؤن کے اطراف آسمان پر ایک منفرد ہولوگرام مظاہرے نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ اس تجرباتی مظاہرے کو دبئی میڈیا سٹی اور ایک بڑے فضائی ادارے کی اشتہاری ٹیکنالوجی کے تجربے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد مستقبل میں آسمانی سطح پر جدید اور ماحول دوست اشتہاری طریقے متعارف کروانا ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق تقریباً تین سو فٹ اونچا منظر لیزر اور جدید روشنی ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کیا گیا جس نے شہر کے رات کے منظر کو ایک منفرد تجربہ بنا دیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے ویڈیوز تیزی سے گردش کرنے لگے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو مستقل بنیادوں پر متعارف کرایا گیا تو یہ مستقبل میں بڑے شہروں میں ڈیجیٹل اشتہارات اور عوامی تقریبات کے انداز کو تبدیل کر سکتی ہے، جبکہ دبئی ایک بار پھر جدید شہری تجربات کے میدان میں سبقت لیتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو