ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ہر منگل کو کیمیکل والا پانی ان پر پھینکا جاتا ہے، ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکر ہونے کی حیثیت میں علیمہ خان اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں اجازت نہیں دی کہ ہم قانون ہاتھ میں لیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج پاکستان کے جو حالات ہیں وہ تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی صحت کے حوالے سے پوری قوم کو تشویش ہے، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نا حق قید کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ہر منگل کو کیمیکل والا پانی ان پر پھینکا جاتا ہے، ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکر ہونے کی حیثیت میں علیمہ خان اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہمارے سروں کا تاج ہیں، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہونے کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کو جیل میں رکھا گیا ہے، جیل میں رکھنے کے بعد ان کے ذاتی معالج کے بغیر ان کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا، ایسی جگہ ان کا علاج کیا جہاں ان کی فیملی اور ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ میڈیکل ٹیرارزم کی گئی، جب سابق وزیراعظم کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کیا آپشن رہ جاتا ہے، تمام قانونی دروازے کھٹکھٹانے کے بعد بھی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے ان پر اعتماد کر کے یہ ذمہ داریاں ان کے حوالے کی ہیں، احتجاج اور مذاکرات دونوں کا اختیار ان دونوں شخصیات کے پاس ہے، میرا فرض بنتا ہے کہ میں ان کی ہر بات کی لاج رکھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، 8 فروری کے دن وہ کیا گیا جو 1971 اور 1973 میں کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں اجازت نہیں دی کہ ہم قانون ہاتھ میں لیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کیا گیا، نشان چھیننے کے بعد ہمارے نمائندوں سے کاغذات سرعام چھینے گئے، ڈنڈے کی زور اور بندوں کی نوک پر فارم 47 بنا کر نااہلوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اجازت نہیں دی نے کہا کہ کیا گیا

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن