Jasarat News:
2026-06-02@22:16:42 GMT

بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بنگلادیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد اپنا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع کر دیا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے 3 ٹیموں پر مشتمل Odommo Bangladesh T20 Cup کے نام سے ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔5 فروری سے شروع ہونیوالا یہ ٹورنامنٹ خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے محروم ہوگئے تھے کیونکہ بنگلا دیش کی حکومت نے ٹیم کو بھارت کھیلنے سے روک دیا تھا۔اس ٹورنامنٹ کی ٹیمیں Dhumketu XI، Durbar XI اور Duronto XI ہیں، جن کی قیادت بالترتیب بنگلادیشی کرکٹر لٹن داس، نجمْل حسین شانٹو اور اکبر علی کر رہے ہیں۔راؤنڈ رابن مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک مرتبہ کھیلیں گی۔ جس کے گروپ میچ 5، 6 اور 7 فروری کو ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹاپ کی 2 ٹیمیں 9 فروری کو فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔اس ٹورنامنٹ میں ‘امپیکٹ پلیئر رول’ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو بنگلا دیش میں کسی آفیشل میچ میں پہلی بار نافذ کیا گیا ہے۔ اس رول کے تحت شروع کے 11 کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی میچ کے دوران کسی بارہویں منتخب کھلاڑی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔پریس ریلیز کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو بی سی بی کی جانب سے باضابطہ ٹی ٹوئنٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور اس میں مجموعی طور پر 2.

5 کروڑ ٹکا کی انعامی رقم اور فیس شامل ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی گیا ہے

پڑھیں:

امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 6 جون کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ وہ 6 جون کو بھارت واپس آ کر دہلی کے جنتر منتر پر پرامن احتجاج کا آغاز کریں گے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ملک میں مختلف امتحانی تنازعات کے باعث طلبہ کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے، جس پر فوری طور پر ذمے داری طے کی جانی چاہیے۔

دپکے نے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ یو جی پیپر لیک، سی بی ایس ای، سی یو ای ٹی اور ایس ایس سی جی ڈی سمیت مختلف امتحانی بے ضابطگیوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ امتحانی نظام میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے ایک کروڑ سے زائد طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں طلبا، نوجوانوں اور اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 جون کو دہلی میں ان کے احتجاج میں شریک ہوں۔

دپکے کے مطابق پیپر لیک اور دیگر تنازعات کے باعث طلبا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے، کئی نوجوانوں کی محنت ضائع ہوئی اور بعض افسوسناک واقعات میں خودکشی جیسے سنگین نتائج بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ذمے داروں کا تعین ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں جبکہ لکھنؤ، جے پور، دہلی اور مہاراشٹر سمیت مختلف شہروں میں پہلے ہی احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے باوجود اگر احتساب نہ کیا گیا تو عوامی اعتماد مزید متاثر ہوگا اور طلبا بار بار نقصان اٹھاتے رہیں گے، جبکہ متعلقہ ادارے کسی مؤثر کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ دہلی پہنچ کر جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت کے لیے حکام سے رابطہ کریں گے اور یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور آئینی دائرے میں ہوگا۔

دپکے نے یہ بھی کہا کہ انہیں امریکا میں ملازمت کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے بیرون ملک جانے کے بجائے بھارت واپس آ کر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان