data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا (صباح نیوز)بنگلا دیش جماعت اسلامی نے 13ویں قومی اسمبلی انتخابات 2026 ء کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ منشور کا اعلان دارالحکومت ڈھاکا کے ایک ہوٹل میں امیر جماعت ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر منشور کو ’’عوامی منشور‘‘ کا نام دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ یہ منشور کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ 18 کروڑ عوام کا منشور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور، اساتذہ، طلبہ، خواتین، تاجر اور محنت کش طبقہ، سب کے لیے ایک محفوظ، انصاف پر مبنی اور انسانی بنگلا دیش کی تشکیل جماعت اسلامی کا بنیادی ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ دیانت، جوابدہی اور حب الوطنی کی کمی ہے۔ نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ جولائی 24 کی تحریک میں نوجوانوں نے جس دیانت اور جذبے کا ثبوت دیا، جماعت اسلامی انہیں باصلاحیت بنا کر ریاستی قیادت میں آگے لانا چاہتی ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر خواتین، بچوں، کسانوں، مزدوروں اور تمام طبقات کے لیے ایک محفوظ اور باوقار معاشرہ تشکیل دے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کسانوں کو فصل کے آغاز میں بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ مزدوروں کے لیے باعزت روزگار اور استحصال سے پاک معیشت قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا معاشی وژن کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے اور ملک کو بدعنوانی و بھتا خوری سے پاک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خود بھی بدعنوانی نہیں کریں گے اور کسی کو کرنے نہیں دیں گے۔منشور میں آئندہ 5 سالہ حکومتی مدت کے لیے 26 ترجیحی نکات شامل کیے گئے ہیں جن میں قومی خودمختاری کا تحفظ، سماجی انصاف، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا، شفاف انتخابات، بدعنوانی کا خاتمہ، جدید تعلیم و صحت کا نظام، روزگار کی فراہمی، زرعی اصلاحات، ماحولیاتی تحفظ اور فلاحی ریاست کا قیام شامل ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے بتایا کہ یہ منشور مختلف طبقات کی آرا پر مبنی ہے، جس کی تیاری میں 250 سے زاید ماہرین شامل رہے جبکہ ’’عوامی منشور‘‘ ویب سائٹ کے ذریعے عوام کی تقریباً 40 ہزار آرا کو بھی اہمیت دی گئی۔تقریب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر شمس الاسلام، سیکرٹری جنرل میاں غلام پروار، مرکزی و شہری قیادت، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، سینئر صحافی، دانشور، سول سوسائٹی کے نمائندے اور مختلف ممالک کے سفرا و سفارتی اہلکار بھی شریک تھے۔آخر میں امیر جماعت نے کہا کہ ’’چلو سب مل کر بنگلا دیش بنائیں‘‘ کے نعرے کے تحت جماعت اسلامی ایک ایسے بنگلا دیش کی تعمیر چاہتی ہے جو محفوظ، انصاف پسند، باوقار اور انسانی اقدار کا علمبردار ہو۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر شفیق الرحمن نے جماعت اسلامی بنگلا دیش نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی