کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی، ظفر احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان نے کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مذمت ہے اور یہ مذمت اب مزاحمت بن چکی ہے ہم عالمی طاقتوں کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لاالہ الااللہ کا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی اور کشمیری عوام کو انکا حق خود ارادیت جلد ملے گا۔ ماڈل کالونی ٹاؤن کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ٹاؤن چئیرمین ظفر احمد خان کی قیادت میں ٹاؤن آفس سے نکالی گئی، ریلی میں ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، سپرٹنڈنٹ انجینئر سید آصف علی شاہ کے علاوہ ٹاؤن افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ