امان پراچہ کا کامیاب کارروائیوں پر پاک افواج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر اور پروگریسو بزنس مین پینل(پی بی ایم پی) کے جوائنٹ سیکرٹری امان پراچہ نے بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہوئے دہشت گروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔امان پراچہ نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے،ہم شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں عالمی طا قتیں بالخصوص بھارت ایک مضبوط اور نیو کلیئر قوت سے مسلح پاکستان کو بر داشت نہیں کر سکتیں اسی لیے وہ اپنے پراکسیز کے ذر یعے دہشت گردوں کو پروان چڑھا کرگز شتہ کئی سال سے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں قوم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل بند کردیں، پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ امان پراچہ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کو سیکورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کیے ساتھ ناکام بنایا اورتمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ہم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بلوچستان کے مختلف شہروں میں بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آنے والے دنوں میں مزید فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں اور بھارت کی پشت پناہی رکھنے والے کسی بھی دہشت گرد یا سہولت کار کو نہ چھوڑا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امان پراچہ نے والے کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔