Jasarat News:
2026-07-24@01:57:02 GMT

مائی کراچی نمائش آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) کے سی سی آئی کی مائی کراچی اواسس ہارمونی(میرا کراچی امن کا گہوارا)نمائش آج جمعہ6فروری سے کراچی ایکسپوسینٹر میں شروع ہوگی۔ نمائش میں ہر سال کی طرح لوگوں کی پسند کے زنانہ اور مردانہ ملبوسات بنانے والی کمپنی لاکھانی سلک ملز نے مسلسل21ویں سال بھی ہال نمبر5میں قائم کیے گئے اسٹال نمبر1اور اسٹال نمبر2 پر صارفین کے لیے رعایتی نرخ پر ان کی پسند کے ملبوسات فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے لاکھانی سلک ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر فرحان لاکھانی نے بتایا کہ 21ویں مائی کراچی نمائش میں لاکھانی نے اپنا اسٹال سجا لیا ہے اور ہم ہرسال کی طرح اپنے صارفین کو ماہ رمضان المبارک سے قبل عید کی خریداری کے لیے فیکٹری پرائس سے بھی کم قیمت پر مردانہ اور خواتین کے بہترین سوٹ فروخت کیے جائیں گے۔ فرحان لاکھانی نے بتایا کہ لاکھانی سلک ملز نے پہلے دن سے ہی اپنا اعلیٰ معیاراپنایا ہے اور ہماری کوشش یہی رہتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ان کے من پسند ملبوسات رعایتی قیمت پر ہی فراہم کریں۔ انہوں نے مائی کراچی نمائش کے مسلسل انعقاد کے لیے بی ایم جی کے سربراہ زبیرموتی والا اورادریس میمن کی خدمات کو سراہا اور بزنس کمیونٹی کے لیڈر سراج قاسم تیلی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع