data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اسکرینز پر نامناسب ویڈیو چلنے کے واقعے پر گذری پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ کمپنی کے لیگل ایڈوائزر شاکر علی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 56 برائے سال 2026 تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 292 کے تحت درج کیا گیا، جس میں نامناسب ویڈیو نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد کمپنی کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق بدھ کی رات 9 بج کر 37 منٹ پر کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر  نے انہیں اطلاع دی کہ خیابان اتحاد میں نصب کمپنی کی ایس ایم ڈی اسکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو چل رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر مدعی خود موقع پر پہنچے اور اسکرین بند کروائی۔

کمپنی انتظامیہ نے پولیس کو بتایا کہ شبہ ہے کسی اندرونی فرد نے سسٹم تک غیر مجاز رسائی حاصل کر کے کمپنی کو بدنام کرنے کی نیت سے یہ ویڈیو چلائی۔ اس معاملے پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران کمپنی کے ملازم اکرم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیوز اس کے موبائل فون میں محفوظ تھیں اور اسی دوران موبائل میں موجود ایک اور ویڈیو غلطی سے اسکرین پر چل گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمپنی کے کے مطابق کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا