حکمران مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پربھرپورانداز میں اجاگر کریں‘سارہ ضیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیر پور( جسارت نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع خیرپور کے تحت 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خیرپور شہر میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع خیرپور سیدہ سارہ ضیا نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر محض رسمی طور پر نہیں منایا جانا چاہیے بلکہ اس موقع پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا مؤثر اور پرزور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ سیدہ سارہ ضیا نے کہا کہ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد اور قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات