اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جد وجہد میں ان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اور پختہ حمایت کا اعادہ کرتا ہے، بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اقوام متحدہ کے چارٹر، متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ جمعرات کو یوم یکجہتی کشمیر  انہوں نے کہا کہ  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال محض وقتی خلاف ورزیوں سے آگے بڑھ کر ایک منظم اور مسلسل جبر کے نظام کی صورت اختیار کرچکی ہے۔  نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیاں، من مانے حراستی اقدامات اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں بدستور جاری ہیں، حال ہی میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے تقریباً 2800 افراد  کے  مزید حراست ہونے  کی نشاندہی کی  جن میں صحافی، طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کھڑا رہے گا، ہماری تمام تر کوششیں تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول پر مرکوز رہیں گی۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور تنظیمِ تعاونِ اسلامی (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کو خطوط ارسال کیے جن میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کی جانب فوری توجہ مبذول کرائی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: متحدہ کے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار