پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
قیصر کھوکھر:محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
حکام کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں گے۔ دفعہ 144 کا نفاذ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور امن و امان کے قیام میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :