برطرف پولیس اہلکاروں کی بحالی کیلئے گورنر کا آئی جی گلگت بلتستان سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی اس حوالے سے گفتگو کروں تاکہ مل کر کوشش کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان سے رابطہ کیا ہے اور برطرف پولیس اہلکاروں کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔ جس کے بعد آئی جی پی نے تمام ڈی آئی جیز سے رپورٹ طلب کی ہے۔ سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی اس حوالے سے گفتگو کروں تاکہ مل کر کوشش کی جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال گلگت بلتستان پولیس کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے درجنوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔