جدہ: پاکستان قونصلیٹ میں نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز

جدہ:(خالد نواز چیمہ) شیخ سعید احمد اور چوہدری محمد اکرم گجر کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز، سماجی اور بااثر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔


اس پروقار تقریب میں چوہدری شفقت محمود، مسعود احمد پوری، چوہدری اظہر عباس وڑائچ، نور محمد آرائیں، چوہدری احسان الٰہی گجر، میاں رضوان الحق، عمر مسعود پوری، علی خورشید ملک، چوہدری طارق، عمر فاروق ملک، شیخ سلیمان چوہدری وحید اور چوہدری غلام مصطفیٰ گجر چوہدری نور الحسن گجر خالدنواز چیمہ کاشف نے شرکت کر کے نئے قونصل جنرل کو جدہ آمد اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ سید مصطفیٰ ربانی کی قیادت میں قونصلیٹ جدہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل، قونصلر سہولیات میں بہتری اور کمیونٹی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے پرتپاک استقبال اور عشائیے کے انعقاد پر میزبانوں اور کمیونٹی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، فوری مسائل کے حل اور قونصلیٹ خدمات کو مزید فعال بنانے کے لیے پوری لگن اور دیانت داری سے کام کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان قونصلیٹ جدہ ہر سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن کر ان کے جائز حقوق کے تح6فظ کو یقینی بنائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں پائیدار زرعی ترقی اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کی سمت اہم پیشرفت لاہور میں 25 سال بعد بسنت، ہر طرف بھنگڑے، بوکاٹا کی صدائیں پاکستان اور ازبکستان کادو طرفہ تجارت کا حجم پانچ سال میں دو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، 29معاہدوں اور ایم او یوز پر.

.. کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان ازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قونصل جنرل سید مصطفی پاکستانی کمیونٹی کی پاکستان قونصلیٹ

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی