اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان اور روانڈا کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور آن لائن دہشت گردی و دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک

پاک یو اے ای وزرائے داخلہ کی ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جدید پولیسنگ نظام سے عملی استفادہ کے لیے ایکسچینج پروگرامز انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ ملاقات میں آن لائن دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روانڈا کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزارت داخلہ کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر روانڈا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے اداروں کے ساتھ اشتراک کار بڑھانے کے خواہاں ہیں تاکہ سیکیورٹی اور گورننس کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں آج انگلینڈ اور بھارت آمنے سامنے

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے اے سی سی (اے انٹی کرپشن کمیٹی) کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری منصوبوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار