بالی ووڈ کے نامور اداکار راج پال یادو نے چیک باؤنس کیسز میں ہائی کورٹ کی مدت ختم کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد تیہار جیل میں گرفتاری دے دی۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری میں راج پال یادو اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ بے شمار بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہے، جہاں ان کی جاندار اداکاری کو سراہا گیا۔ 

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بھول بھلیاں، ہنگامہ، ڈھول، چھپ چھپ کے، پھر ہیرا پھیری، اور کل ہو نہ ہو سمیت دیگر بے شمار کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ہائی کورٹ نے راج پال یادو کو جیل حکام کے سامنے حاضری دینے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔

جس کے بعد اداکار راج پال یادو نے جمعرات کو تیہار جیل حکام کے سامنے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا۔

بعد ازاں، دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیسز میں ان کے مجرم قرار دیے جانے کے سلسلے میں مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔

جیل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو شام 4 بجے جیل حکام کے سامنے حاضری دی، اب جیل حکام معیاری طریقہ کار کے مطابق کارروائی کریں گے۔

اس سے قبل، بدھ کے روز ہائی کورٹ نے یادو کو جیل حکام کے سامنے پیش ہونے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اداکار کو 2 فروری کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ 4 فروری تک حاضری دیں، تاہم، راج پال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اداکار نے 50 لاکھ روپے کا انتظام کر لیا ہے اور ایک ہفتے کی مزید مہلت مانگی تھی تاکہ ادائیگی مکمل کر سکیں۔

تاہم، جسٹس سوارنا کانتا شرما نے یادو کی حاضری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ انہیں یہ ریلیف دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2018 میں راج پال یادو کو ہندوستان کی عدالت نے قرضہ لینے اور مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر 6 ماہ قید کی اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی لیکن ان کی فوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی تھی۔ 

تاہم، جون 2024 میں، ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، بشرطیکہ وہ ’سنجیدہ اور حقیقی اقدامات‘ کریں تاکہ مخالف فریق کے ساتھ دوستانہ تصفیے کے امکان کو تلاش کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق راج پال یادو نے کسی تاجر سے اپنی فلم بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے قرضہ لیا تھا جس کی ادائیگی ممکن نہ ہونے پر تاجر نے اداکار کیخلاف عدالتی کارروائی کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی درخواست مسترد کر جیل حکام کے سامنے راج پال یادو ہائی کورٹ نے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق