مرکزی صدر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کا کہنا ہے کہ پیغامِ پاکستان دراصل پوری قوم کا متفقہ بیانیہ ہے جس میں ریاستِ پاکستان، افواجِ پاکستان، علماء کرام اور عوام ایک صف میں کھڑے ہو کر دہشت گردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر دینِ اسلام کو تشدد اور نفرت کے فروغ کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف دین کے مجرم ہیں بلکہ ملک و قوم کے دشمن بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ حسین رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہاء پسندی اور شدت پسندی اسلام، پاکستان اور انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اسلام ایک دینِ امن ہے جو محبت، رواداری، برداشت اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے، جبکہ شدت پسندی اور تکفیر پر مبنی سوچ اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ اویسیہ رضویہ میں منعقدہ پیغامِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ممتاز علماء کرام، دینی مدارس کے مہتممین، مذہبی و سماجی قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اویسی نے کی۔

صاحبزادہ حسین رضا نے کہا کہ پیغامِ پاکستان دراصل پوری قوم کا متفقہ بیانیہ ہے جس میں ریاستِ پاکستان، افواجِ پاکستان، علماء کرام اور عوام ایک صف میں کھڑے ہو کر دہشت گردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر دینِ اسلام کو تشدد اور نفرت کے فروغ کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف دین کے مجرم ہیں بلکہ ملک و قوم کے دشمن بھی ہیں۔ مرکزی صدر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان نے مزید کہا کہ مدارسِ اہلِ سنت ہمیشہ سے امن، محبت اور اعتدال کے علمبردار رہے ہیں اور آئندہ بھی شدت پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد، برداشت، باہمی احترام اور آئین و قانون کی بالادستی میں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار