کراچی میں ای چالان نظام کی خرابیوں سے شہری پریشان، غلط چالان بھگتنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم کی خرابیوں کی وجہ سے شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا ہے۔
اکتوبر میں نافذ کیے جانے والے اس جدید نظام میں تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود غلط چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سیٹ بیلٹ پہننے کے باوجود انہیں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان موصول ہوا، جبکہ بھیجی گئی تصاویر میں واضح طور پر سیٹ بیلٹ پہنا ہوا نظر آ رہا تھا۔ اسی طرح بعض افراد نے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ دوسرے گاڑیوں پر لگا کر شہر میں چلائی، جس کے چالان اصل مالک کے پتے پر بھیجے گئے۔
ایک شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے پانچ چالان موصول ہوئے، جبکہ وہ اپنی گاڑی اس وقت چالان مقامات پر موجود ہی نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور مؤثر نگرانی کے لیے اہم ہے، لیکن موجودہ خامیوں کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ