ہیئت ائمہ مساجد کا ’علماء، انتظار و عملی تیاری‘ سیمینار، امام خامنہ ای کے دفاع و حمایت کا اعلان، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: علماء کرام نے امام خامنہ ای سے تجدید عہد اور انکی حمایت و دفاع کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور مولانا اصغر شہیدی نے امام خامنہ ای و انقلاب اسلامی کے حق میں اور امریکا اسرائیل کیخلاف قراردادیں پیش کیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
ہیئت ائمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے یوم ولادت باسعادت و یوم مستضعفین جہان کی مناسبت سے ’’علماء، انتظار و عملی تیاری‘‘ کے عنوان سے سیمینار و علمی مذاکرے کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں کیا گیا، جس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کے دفاع و حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ہیئت مولانا محمد حسین رئیسی، نائب صدر مولانا ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی، مولانا رمیز الحسن موسوی، مولانا ناظر عباس تقوی اور جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی نے خطاب کیا۔ علمی مذاکرے میں مولانا ڈاکٹر مظفر حسین رضوی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور مولانا سید صادق رضا تقوی اور ڈاکٹر علی کوثر نے علمی مذاکرے میں سوالات کے جواب دیئے اور کہا کہ انتظار کا حقیقی مفہوم تحریک، بیداری اور ظہور کی جانب اجتماعی جدوجہد ہے، انتظار ایک مکتب اور نظریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی دراصل ظہور امام مہدیؑ کی جانب ایک عملی قدم ہے، اسلامی انقلاب دراصل ظہور صغریٰ کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں کامیاب ہونے والے اسلامی انقلاب نے شرق و غرب کے سیاسی نظام کو تہہ و بالا کر دیا اور اسلام کی حقانیت کو پیش کیا، آج یورپ اور امریکا میں جو بیداری نظر آ رہی ہے وہ ظہور امام زمانؑ کیلئے معرفت میں تبدیلی اور ارتقاء کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ نے عصر غیبت کیلئے نظام ولایت فقیہ کی جانب متوجہ کیا تاکہ اسلام کا سیاسی نظام ظہور تک قائم و دائم رہ۔ انہوں نے کہا کہ ظہور امامؑ، معرفت سے جڑا ہے، جب تک اعتقادی معرفت کے ساتھ اجتماعی وظائف کی بجا آوری کی معرفت کی سطح بلند نہ ہو، ظہور وقوع پذیر نہیں ہوگا۔
پروگرام کے آخر میں علماء کرام نے امام خامنہ ای سے تجدید عہد اور ان کی حمایت و دفاع کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی نے امام خامنہ ای و انقلاب اسلامی کے حق میں اور امریکا اسرائیل کے خلاف قراردادیں پیش کیں۔ پروگرام کی نظامت مولانا علیم رحمانی نے کی، جبکہ اجتماع کی تزئین و آرائش مولانا محمد رضا جعفری نے انجام دی، اراکین کابینہ کے ٹیم ورک نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ سے ہوا اور علماء نے امام خامنہ ای کی حمایت و دفاع کیلئے اپنے دستخط سے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے امام خامنہ ای انہوں نے کہا کہ کا اعلان کیا
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔