اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں دھماکا، شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان پمز کے مطابق ای ڈی پمز کی ہدایت پر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد۔ امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی دھماکا وفاقی دارالحکومت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد امام بارگاہ خدیجۃ الکبری ترلائی دھماکا وفاقی دارالحکومت ایمرجنسی نافذ
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔