عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات دی جارہی ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، عدالت میں جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جواب جمع کرادیا جس میں کہا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم و بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں کمنٹس جمع کرا دیئے۔
اپنے کمنٹس میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان کی پمز آنکھوں کے معائنے کی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے وکلائے صفائی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو کل ہفتہ 7 فروری کو دلائل پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
کمنٹس جمع کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے مطابق
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔