سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے مطابق سردار تنویر الیاس متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر یہ اقدام کیا گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔ اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔